سپریم کورٹ کی آئی جی اسلام آباد اورخیبرپختونخواہ کوسینیٹراعظم ہوتی کی اہلیہ کوتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 8 مئی 2014 07:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبہ خیبرپختونخواہ اوراسلام آبادکے آئی جیزپولیس کواحکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹراعظم ہوتی کی اہلیہ شمیم اخترکیانی کوہرممکن تحفظ فراہم کیاجائے ،اوراس بات کویقینی بنایاجائے کہ کوئی فردیاادارہ انہیں نہ توہراساں کرے اورنہ ہی انہیں دھمکیاں دی جائیں ،سپریم کورٹ کے ڈائریکٹرہیومن رائٹس سیل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک ارڈرنمبر90424/204میں کہاگیاہے کہ آئی جی اسلام آباداورآئی جی خیبرپختونخواہ کواحکامات جاری کئے جاتے ہیں کہ شمیم اخترکیانی کی حفاظتی اقدامات کویقینی بنایاجائے اوریہ کہ کوئی فردیاادارہ ان کوحرساں نہ کرے اورنہ ہی ان کودھمکیاں دی جائیں۔