عمران خان عدالتوں پرحملے کرکے اپنی مرضی کاانصاف چاہتے ہیں ،عابدشیرعلی،موصوف کے قول وفعل میں تضادموجودہے ،سابق صدرپرویزمشرف کوآئین کے مطابق سزاملے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 8 مئی 2014 07:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عدالتوں پرحملے کرکے اپنی مرضی کاانصاف چاہتے ہیں ،عمران خان کے قول وفعل میں تضادموجودہے ،سابق صدرپرویزمشرف کوآئین کے مطابق سزاملے گی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جماعت کاکوئی منشورنہیں ،اورنہ ہی ان کی قیادت میں کوئی سمجھ بوجھ ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان عدالتوں پرحملہ آورہوکرمرضی کاانصاف چاہتے ہیں ،پی ٹی آئی کوصبرکامظاہرہ کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔امن کے قیام کیلئے ہنگامی طورپرمذاکراتی کمیٹیاں کام کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف آئین کے مطابق کارروائی کررہی ہے ،مسلم لیگ ن قوم کومایوس نہیں کریگی ۔عملی اقدامات کے ذریعے لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :