پشاورکے مینابازارمیں ہونے والے دھماکے میں تین افراد زخمی،ہنگوکے قریب درسمندمیں ہسپتال کے قریب بم دھماکہ ،پل کونقصان،ٹل میں مسلح افرادکی فائرنگ 2جاں بحق،رائیان سے لاش برآمد

جمعرات 8 مئی 2014 07:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)پشاورکے مینابازارمیں ہونے والے دھماکے میں تین افرادزخمی ہوگئے ،بدھ کی شام مینابازارمیں لوگ خریدوفروخت میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک دکان کے باہردھماکہ ہوگیاجس کے نتیجے میں وہاں پرموجود3افرادزخمی ہوگئے ہیں ،دھماکے کے بعدپولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیاجبکہ دھماکہ کی نوعیت کاعلم نہ ہوسکا۔

ادھرہنگوکے قریب درسمندمیں ہسپتال کے قریب بم دھماکہ ،پل کونقصان ،ٹل میں مسلح افرادکی فائرنگ 2جاں بحق،رائیان سے لاش برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگوسے چالیس کلومیٹردوردرسمندمیں ہسپتال کے قریب پل کے نیچے نامعلوم افرادنے بم نصب کیاتھاجودھماکے سے پھٹ گیاپل کونقصان ہواجانی نقصان نہیں ہوا،ادھرٹل میں بھرے بازارمیں مسلح افرادنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ساجداورشباب موقع پرجاں بحق ہوگئے ،ٹل پولیس نے پرچہ کاٹ دیا۔ادھرہنگومیں رائیان کے مقام سے ساغرنامی شخص کی لاش برآمدہوئی ہے پولیس نے لاش کوپوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعدورثاء کے حوالے کردیاہے جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چوبیس افرادکوحراست میں لے لیاہے اورتفتیش شروع کردی ہے ۔