عمران خان کی قیادت میں لاہورہائی کورٹ پرہلہ بولا گیا،اتنی بدتمیزی کی گئی کہ چیف جسٹس کو کمرہ عدالت سے جانا پڑا۔خواجہ سعد رفیق، دھرنے کے ذریعے عدلیہ پراثرانداز نہیں ہونا چاہئے، عمران کے پاس دھاندلی کے حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں وہ صرف ہوائی باتیں کرتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 مئی 2014 07:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں لاہورہائی کورٹ پرہلہ بولا گیا،اتنی بدتمیزی کی گئی کہ چیف جسٹس کو کمرہ عدالت سے جانا پڑا۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دھرنے کے ذریعے عدلیہ پراثرانداز نہیں ہونا چاہئے، عمران جوانصاف کے ٹھیکیدار ہیں، ان افرادکوگرفتارکرائیں جنہوں نے عدالت پرہلہ بولا؟۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب، آپ کیسی سیاست کررہے ہیں، اگرالیکشن ٹریبونل عمران خان کی مرضی کے فیصلے نہیں دیتا تو کہا جاتا ہے دھاندلی ہوئی۔ سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان کو اپنا وائٹ پیپرعدالت میں پیش کرنا چاہئے تھا، انہوں نے اس لیے وائٹ پیپرعدالت میں پیش نہیں کیا کہ وہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کیا عمران خان عدالت کا وقار مجروح کرنے والے کاکنوں کو سامنے لائینگے جبکہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل میں توالت کا ذمہ دار بھی عمران خان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دھاندلی کے حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں وہ صرف ہوائی باتیں کرتے ہیں اس کے علاوہ سعد رفیق نے عمران خان کو چار حلقوں میں د ھاندلی سے متعلق تحقیقات کرانے کیلئے پارلیمنٹ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی بھی پیشکش کردی جس میں تمام جماعتوں کے لوگ ہونگے اور دونوں پارٹیاں اپنے اپنے ثبوت وہاں لے آئیں اور عمران خان کا دھاندلی سے متعلق شک دور کردینگے لیکن عمران خان کی نیت کا فتور دور نہیں کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :