کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی‘انوشہ رحمان، ٹیلیفون انڈسٹری کے واجبات 4 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں‘ اسے نجکاری فہرست میں شامل کردیا ہے‘توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب

جمعرات 8 مئی 2014 07:48

اسلام آباداُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء) قومی اسمبلی میں حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی‘ ٹیلیفون انڈسٹری کے واجبات 4 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں‘ انڈسٹری کو نجکاری فہرست میں شامل کردیا ہے‘ معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عمر ایوب خان‘ قیصر احمد شیخ اور ملک عزیز خان کے ٹیلیفون انڈسٹریز آف پاکستان ہری پور کی بندش کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے ایوان کو بتایا کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مدت میں توسیع کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں۔

وزیراعظم کا ڈائریکٹو جاری ہوا ہے جس کی روشنی میں کنٹریکٹ کو ختم کیا گیا۔ 87 دن کے بعد اس کی تجدید نہیں ہوگی ۔ 682 ملازمین اس کی زد میں آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیلیفون انڈسٹریز آف پاکستان کے واجبات 4 ارب روپے سے زائد ہوچکے ہیں اور نجکاری کی فہرست میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیں۔ ڈپٹی سپیکر نے معاملہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سپرد کردیا ہے تاکہ اس کا جائزہ لیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :