”ایک اور ریمنڈ ڈیوس گیا“، امریکی ایف بی آئی کے ایجنٹ جیول کاکس کو ضمانت پررہا کردیا گیا،امریکی ایجنٹ سے ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل ، لیپ ٹاپ سے اہم معلومات مل گئیں ،جیوئل کاکس کے کمپیوٹر سے کراچی کے حوالے سے اہم معلومات ٹرانسفر کی گئی، امریکہ کا رہائی کیلئے دباؤ ،تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول فراہم کردیا گیا ، امریکی ایجنٹ سے ملنے والی معلومات حساس نوعیت کی نہیں تاہم اہم ضرور ہیں، تفتیشی حکام ،امریکی ایجنٹ کو پولیس حراست میں خصوصی پروٹوکول، غیرملکی ریسٹورنٹ کا ناشتہ پیش،ملزم کی جانب سے صرف انگریزی بولنے کی وجہ سے پولیس کو تفتیش میں مشکلات کا سامنا

جمعہ 9 مئی 2014 06:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) امریکی ایف بی آئی کے ایجنٹ جیول کاکس کو ضمانت پررہا کردیا گیا امریکی ایف بی آئی کے ایجنٹ جیول کاکس کو پانچ مئی کو کراچی ایئرپورٹ سے پستول اور گولیاں برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد کراچی کی مقامی عدالت نے دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی اور مچلکہ ہائے ضمانت جمع ہونے کے بعد جیول کاکس کو جمعرات کی شام رہا کردیا گیا ہے امریکی ایجنٹ کو رہائی کے بعد آرٹلری تھانے کے عقبی دروازے سے باہر نکالا گیا ۔

ادھرکراچی میں گرفتار ایف بی آئی ایجنٹ سے ایف آئی اے کی تحقیقات ، لیپ ٹاپ سے اہم معلومات مل گئیں ، امریکا کا رہائی کیلئے دباوٴ، تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول فراہم کردیا گیا ہے،۔ کراچی میں گرفتار ہونے والے امریکی شہری جیوئل کاکس سے ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کو امریکی ایجنٹ کے قبضے سے ملنے والے لیپ ٹاپ سے اہم معلومات ملی ہیں۔

جیوئل کاکس کے کمپیوٹر سے کراچی کے حوالے سے اہم معلومات ٹرانسفر کی گئی ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ایجنٹ سے ملنے والی معلومات حساس نوعیت کی نہیں تاہم اہم ضرور ہیں۔جیوئل کاکس دفتری کام کے سلسلے میں تین ماہ کیلئے پاکستان آیا تھا۔ تفتیشی حکام کو امریکی ایجنٹ سے ایک چاقو اور آہنی مکا بھی ملا ہے۔کرائم سرکل کے مطابق جیوئل کاکس امریکی ریاست میامی کے فیلڈ افسر کے ایماء پر پاکستان آیا۔

امریکی ایجنٹ کا کہنا ہے کہ گولیاں اور میگزین بیگ میں تھیں جنہیں وہ نکال نہیں سکا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آئی ایجنٹ کی گرفتاری پر پولیس کو شدید دباوٴ کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ایف بی آئی ایجنٹ جوئیل کو گزشتہ روز 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرآرٹلری تھانے منتقل کیاگیا جہاں ملزم کولاک اپ کے بجائے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ امریکی ایجنٹ کو پولیس کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دیاجارہاہے اور صبح ہوتے ہی ملزم کے لئے غیرملکی ریسٹورنٹ سے ناشتہ منگوایا جاتا ہے اور صبح سویرے اخبارات بھی پہنچائے ہیں۔

دوسری طرف پولیس کوتفتیش میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ امریکی ایجنٹ صرف انگریزی بولتا ہے اور ہرسوال کے جواب میں یہی کہتاہے کہ ان کی ایمبیسی سے رابطہ کریں جب کہ ملزم سے کچھ ایسے خفیہ آلات بھی ملے ہیں جنہیں پاکستان میں ڈی کوڈ کرنا مشکل ہے۔ امریکی شہری کے باعث آرٹلری تھانے کی سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور میڈیا سمیت شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کئے گئے ایف بی آئی ایجنٹ کو پولیس حراست میں خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جارہا ہے جب کہ صبح ہوتے ہی موصوف کو غیرملکی ریسٹورنٹ کا ناشتہ بھی پیش کیا گیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق ایف بی آئی ایجنٹ جوئیل یوگیون کو گزشتہ روز 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرآرٹلری تھانے منتقل کیاگیا جہاں ملزم کولاک اپ کے بجائے کمرے میں رکھا گیا ہے۔

امریکی ایجنٹ کو پولیس کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دیاجارہاہے اور صبح ہوتے ہی ملزم کے لئے غیرملکی ریسٹورنٹ سے ناشتہ منگوایا گیا اور صبح سویرے اخبارات بھی پہنچائے گئے۔دوسری طرف پولیس کوتفتیش میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ امریکی ایجنٹ صرف انگریزی بولتا ہے اور ہرسوال کیجواب میں یہی کہتاہے کہ ان کی ایمبیسی سے رابطہ کریں جب کہ ملزم سے کچھ ایسے خفیہ آلات بھی ملے ہیں جنہیں پاکستان میں ڈی کوڈ کرنا مشکل ہے۔

امریکی شہری کے باعث آرٹلری تھانے کی سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور میڈیا سمیت شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے ادھرامریکی ایف بی آئی کے گرفتار ایجنٹ جیول کے لیپ ٹاپ سے ایف آئی اے نے اہم معلومات حاصل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والے امریکی ایف بی آئی کے گرفتار ایجنٹ جیول سے ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ جیول کے بیگ میں 9 ایم ایم پستول کا میگزین‘ 15 گولیاں‘ ایک چاقو اور آہنی مکہ بھی شامل تھا جبکہ جیول کے آئی فون سے بھی ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کرائم سرکل اور دیگر مختلف ایجنسیاں کیس کی چھان بین کررہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے آرٹلری میدان تھانہ میں امریکی ایجنٹ کو منتقل کردیا گیا ہے جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے۔