اسلام آباد،اعلیٰ عدالتوں میں ججز تقرری بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی مشاورت مکمل ،مشاورت تمام بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ کی گئی ہے،ایک ماہ میں رپورٹ مین کمیٹی میں پیش کی جائے

جمعہ 9 مئی 2014 06:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے بارے میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے ججز تقرری کے طریقہ کار کے حوالے سے ملک کی تمام بار ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی ہے،ایک ماہ میں رپورٹ مکمل کرکے مین کمیٹی کو دیدی جائے گی،بارز نے تجویز دی ہے کہ صوبائی عدالتوں میں ججز کی تقرری کیلئے صوبائی چیف جسٹس کا نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوائیں،ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونےئر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں سینئر قانون دان ایس ایم ظفر،صدر پشاور ہائی کورٹ بار محمد عیسیٰ،سندھ ہائی کورٹ بار کے قاضی ستار نے شرکت کی،اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ملک کی بارز کے ساتھ آج آخری مشاورتی میٹنگ تھی،ذیلی کمیٹی تمام سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ایک ماہ میں رپورٹ مین کمیٹی کو جمع کرادے گی،انہوں نے کہا کہ بارز نے ایک تجویز یہ بھی دی ہے کہ صوبائی عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لئے صوبائی چیف جسٹس،دو ججوں اور وکلاء کے ناموں سے مشاورت کرکے نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے،انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مزید کئی تجاویز ہیں جن کی رپورٹ بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :