حاجیوں کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ ،حج اخراجات میں مزید 30 ہزار کمی کی سفارش کردی ہے ،حافظ عبدالکریم، روانگی سے قبل یہ رقم ہر حاجی کو واپس کی جائے گی، حجاج کرا م کے لیے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور

جمعہ 9 مئی 2014 07:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)حکومت نے حاجیوں کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور حجاج کرام کے لیے یہ اہم خوشخبری ہے کہ ومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے حاجیوں کے اخراجات میں مزید 30 ہزار کمی کی سفارش کردی ہے۔ روانگی سے قبل یہ رقم ہر حاجی کو واپس کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس امر کاانکشاف مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مرکزی دفتر میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ اخراجات میں ہونے والی یہ کمی رہائش کی مد میں اداشدہ رقوم میں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت حاجیوں کو ہرممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے اور اس بار کمیشن مافیا پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :