نیب حکام کے پاس بندہ آتا اپنے پیروں پر مگرجاتا دوسروں کے پیروں پر ہے، جسٹس ریاض،نیب حکام ملزم کو چائے پلاتے ہیں پھر بڑی عزت واحترام کے ساتھ بند کردیتے ہیں،فاضل جج کے ریمارکس پر عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں

جمعہ 9 مئی 2014 07:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے قومی احتساب بیورو کے خلاف مفتی شبیر احمد عثمانی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب حکام کے پاس جو شخص آتا ہے،وہ آتا اپنے پیروں پر ،جاتا دوسروں کے پیروں پر ہے،نیب حکام ملزم کو چائے بھی پلاتے ہیں اور بڑی عزت واحترام کے ساتھ تفتیش کیلئے پابند کرلیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل دو رکنی بنچ میں نیب کیس کی سماعت ہوئی،عدالت عالیہ کے جسٹس ریاض احمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب حکام کی تفتیش بڑی عجیب ہے اور عزت والی ہے،چائے بھی پلاتے ہیں اور پھر گرفتار کر لیتے ہیں،پہلے بندہ اپنے پاؤں پر آتا ہے بعد میں دوسروں کے پیروں پر جاتا ہے تو عدالت میں موجود وکلاء ودیگر لوگ محظوظ ہوئے،جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :