افغان طالبان کی طرف سے نئے حملوں کا اعلان ،موسمِ بہار کے آخری سالانہ حملے‘ آئندہ ہفتے پیر سے شروع کر دیے جائیں گے،طالبان

جمعہ 9 مئی 2014 06:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)افغان طالبان نے افغانستان میں موجود غیرملکی فورسز کے خلاف حملے تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’موسمِ بہار کے آخری سالانہ حملے‘ آئندہ ہفتے پیر سے شروع کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپوٹ کے مطابق شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والے حملوں کے ذریعے ملک سے شدت پسندوں کے بقول ’کافروں کی گندگی‘ صاف کی جائے گی۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ افغان مترجمین، حکومتی اہلکاروں اور سیاستدانوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ طالبان کی طرف سے یہ کارروائیاں ایسے وقت شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جب وہاں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی ہونے جا رہا ہے۔ ان کے نتیجے میں منتخب امیدوار صدر حامد کرزئی کی جگہ لے گا جو 2001ء میں طالبان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے حکومت سنبھالے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :