صوبائی مشیر یاسین خلیل نے اپنے ہی پارٹی کے وزیراعلیٰ کیخلاف علم بغاوت بلندکردیا

جمعہ 9 مئی 2014 06:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)خیبرپختونخوااسمبلی میں برطرف شدہ صوبائی مشیر یاسین خلیل نے اپنے ہی پارٹی کے وزیراعلیٰ کیخلاف علم بغاوت بلندکردیا یاسین خلیل نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھاری اکثریت سے ایوان میں پہنچے ہیں لیکن انہیں بری طریقے سے انکی ذمہ داریوں سے ہٹایاجس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچاہے اورانکی حلقے میں بے عزتی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ میری کارکردگی بری ہے تو دیگراوروں کی کارکردگی کو بھی دیکھا جائے جن کے خلاف فارورڈ بلاک بنتے ہیں بیورو کریسی ناراض ہوتی ہے  میڈیا ناراض ہوتا ہے ان کی کارکردگی بری نہیں ہوتی ؟ انہوں نے تجویز دی کہ انکی کارکردگی جانچنے کیلئے سپیکر کی قیادت میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران پرمشتمل چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔