پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 جون کو بلانے اور بجٹ 4جون کو پیش کئے جانے کا امکان ، وزارت پارلیمانی امور نے دونوں اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم ہاؤس میں بھجوادی ہے صدر کی منظوری کے بعد باقاعدہ سمن جاری کئے جائینگے،ذرائع

جمعہ 9 مئی 2014 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 جون بلانے اور بجٹ 4جون کو پیش کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔ پارلیمانی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت نے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس دو جون کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک دن کے وقفے کے بعد چار جون کو بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد مزید ایک دن وقفے کے بعد بجٹ پر بحث کرائی جائے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت پارلیمانی امور نے دونوں اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم ہاؤس میں بھجوادی ہے صدر کی منظوری کے بعد باقاعدہ سمن جاری کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :