سٹریٹ چائلڈفٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کا فیصل آباد پہنچنے پر شاندار استقبال

جمعہ 9 مئی 2014 06:42

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)برازیل میں منعقد ہونے والے سٹریٹ چائلڈفٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کا فیصل آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجرعتفان اورکپتان سمیراحمد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21ملکوں کے مابین سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے امریکن ٹیم کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دفاعی چیمپئن انڈیا کی ٹیم سے کھیلتے ہوئے انہیں صفر تیرہ سے ہرایا۔

ٹیم منیجر نے بتایا کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستانی گول کیپر سمیراحمد نے پلنٹی سٹروک روکنے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ چائلڈ فٹ بالرز کا حیدر آباد،سکھر،رحیم یار خان،بہاول پور،ملتان میں شاندار استقبال کیا گیا اور اب فیصل آباد میں بھی بے حد پذیرائی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے دورے کا مقصد فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا اور گلی کوچوں میں موجود ٹیلنٹ کی قدرواہمیت اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :