پیمراکمیٹی جیوکے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ناکام، اختلافات کاشکارہوگئی،کمیٹی کے تین ممبران نے شدیدتحفظات کااظہارکردیا، سربراہ اسرارعباسی احتجاجاً مستعفی ، حکومت جیوکیخلاف فیصلہ کرنے سے ہچکچارہی ہے ،اگرجیونے سیاسی فیصلہ کیاتویہ خودکش حملہ کے مترادف ہوگا، اسرارعباسی کی میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 10 مئی 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)پیمراکمیٹی جیوکے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ناکام ، اختلافات کاشکارہوگئی،جبکہ کمیٹی کے تین ممبران نے شدیدتحفظات کااظہارکردیا،جن میں سے کمیٹی کے سربراہ اسرارعباسی نے احتجاجاًاستعفیٰ دیدیا۔جمعہ کوپیمراکے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسرارعباسی نے کہاکہ حکومت جیوکیخلاف فیصلہ کرنے سے ہچکچارہی ہے ،اگرجیونے سیاسی فیصلہ کیاتویہ خودکش حملہ کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی ارکان سوچ میں پڑے ہوئے ہیں کہ جیوکیخلاف کارروائی ہونی چاہئے کہ نہیں اورکمیٹی کے اجلاس میں جیوکیخلاف وزارت دفاع اورپیمرامیں شدیداختلافات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اتھارٹی فوری طورپرجیوکالائسنس معطل کرچکی ہے کیونکہ پیمرامیں حال ہی میں ایک دن میں کیپٹل ٹی وی کے خلاف کارروائی کی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام فیصلے حکومت سے پوچھ کرکئے جارہے ہیں اورحکومت کی جانبداری واضح نظرآرہی ہے کہ وہ جیوکیخلاف کوئی بھی فیصلہ نہیں کرناچاہئے ،جس سے جیوکی کوئی ناراضگی کاعنصرہو۔

انہوں نے کہاکہ میں اگرانصاف نہیں کرسکتااورمیرٹ پرکوئی فیصلہ نہیں کرتاتومیرے کمیٹی میں رہنے کاکوئی جوازنہیں بنتا۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی کے اجلا س میں حکومتی ارکان تمام ہدایات حکومت سے لے رہے ہیں ۔اسی طرح کمیٹی حکومت کے زیراثرفیصلہ کریگی ،جس کی وجہ سے میں اورشمس الرحمن احتجاجاًکمیٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ کمیٹی نے ایک واضح ڈویژن ہے ایک جوکہ حکومتی واضح موٴقف اورجیوکی حمایت میں ہے اوردوسرامیرٹ پرفیصلہ کرناچاہ رہاہے اوراجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیاہے ۔