بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ ، حاملہ خواتین کیلئے نئی مشکل ، حاملہ خواتین کو انسداد پولیو انجکشن لگائے جاتے ہیں جو پاکستان میں دستیاب نہیں،محکمہ صحت

ہفتہ 10 مئی 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)بیرون ملک سفر کے لیے پولیو سرٹیفیکیٹ کی شرط سے حاملہ خواتین مسافر کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کا کہناہے کہ انسداد پولیو ڈراپس حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ ہیں، حاملہ خواتین کو انسداد پولیو انجکشن لگائے جاتے ہیں جو پاکستان میں دستیاب نہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کبھی پولیو انجکشن آئے ہی نہیں، پولیو انجکشن نہ ہونے سے حاملہ خواتین کو پولیو قطرے پلانے پر مجبور ہیں۔ماہرین گائنا کولوجسٹ کا کہنا ہے کہ یہ ڈراپس ماں اور بچے دونوں کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :