وزیراعظم کی ہدایت :پٹرول کی قیمتوں میں کمی : پی آئی اے نے کرائے کم کردیئے ، عمرہ زائرین کے کرایوں میں چھ ہزار ، اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں دو ہزار کمی

ہفتہ 10 مئی 2014 07:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت اور گزشتہ تین ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث عمرہ زائرین اور اندرون ملک چلنے والی چند پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی پنجاب ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے عمراہ زائرین کا کرایہ بہتر ہزار سے کم کرکے چھیاسٹھ ہزار اور جنوبی سندھ اور بلوچستان کے زائرین کا کرایہ ساٹھ ہزار سے کم کرکے چوون ہزار روپے کیا گیا ہے جبکہ ملتان ، فیصل آباد ، پشاور ، کوئٹہ اور ڈیرہ غازی خان کے لیے چلنے والی پروازوں کے کرایوں میں بیس ہزار روپے کمی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :