تھری ڈی پرنٹرکے ذریعے پستولیں بنانے والا جاپانی گرفتار

ہفتہ 10 مئی 2014 07:12

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)جاپان میں ایک شخص کو ٹیکنالوجی کا استعمال مہنگا پڑگیا، تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے غیرقانونی طور پر پستولیں بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جاپان کے علاقے کاواساکی میں یہ دلچسپ کیس سامنے آیا، جہاں ایک شخص نے تھری ڈی پرنٹر سے پستولیں بنانا شروع کردیں اور انہیں غیر قانونی طور پر فروخت بھی کرنے لگا لیکن پولیس نے خبر ملتے ہی اسے دھرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے پانچ ہتھیار برآمد ہوئے، جن میں سے دو اصل گولیاں فائر کرسکتے تھے۔