خواتین کی نسبت مرد زیادہ دل پھینک ہوتے ہیں ،برطانوی تحقیق

ہفتہ 10 مئی 2014 07:13

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مرد دل پھینکنے میں عورتوں سے زیادہ جلد باز ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ25فیصد مرد پہلی ہی نظر میں محبت کا شکار ہو جاتے ہیں جب کہ 29فی صد مرد دل ہارنے کے لئے پہلی ملاقات کا انتظار کرتے ہیں۔اس معاملے میں خواتین زیادہ مستعد نہیں اور وہ ممکنہ شریک حیات کی ظاہری روپ کی بجائے شخصیت اور دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرتی ہیں تاہم سروے میں ہر 5 میں سے ایک خاتون نے بھی پہلی نظر میں گرفتار محبت ہونے کا اعتراف کیا۔