چین، ”حضرت نوح“ پربننے والی فلم کی نمائش روک دی گئی

ہفتہ 10 مئی 2014 07:13

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)چین کے حکام نے بائبل پر مبنی ”حضرت نوح“ کے بارے میں بنائی گئی فلم ، جس میں رسل کرونے حضرت نوح کا کردار ادا کیا ہے ، کی نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔متعدد اسلامی ممالک میں اس فلم کی نمائش پر پہلے ہی پابندی عائد کی گئی ہے ، یہ بات ایک ذرائع نے بتائی ہے ۔لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق پیراماؤنٹ پکچر نے فلم کے ماحولیاتی پیغام اور ”خصوصی اثرات“ پر زور دیتے ہوئے چین کی وسیع مارکیٹ میں اس فلم کی نمائش کی اجازت کے حصول کی کوشش کی تھی۔

تاہم جریدے کے مطابق بائبل پر مبنی کہانی کو چین کے سینما گھروں کے گیٹ کیپروں سے گزارنا مشکل تھا ، ایسا مذہبی معاملات بارے بیجنگ کی حساسیت کے پیش نظر ہے ، معاملے سے آگاہی رکھنے والے ایک ذرائع نے ، جس نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کا کہا ، فرانسیسی خبررساں ادارے کو محض اتنا بتایا کہ یہ فلم چین میں ریلیز نہیں کی جائے گی ، اس ذرائع نے مزید تفصیلات کی فراہمی سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

اس فلم پر جو مارچ میں ریلیز کئے جانے کے بعد سے شمالی امریکہ کے باکس آفس میں سرفہرست رہی ہے ، بحرین ، انڈونیشیاء ، ملائیشیاء ، قطر اور عرب امارات کے علاوہ دوسرے ممالک میں پابندی عائد کی گئی ہے۔جریدے نے ایک ذرائع کے حوالے سے ، جس نے تجویز پیش کی ہے ممکن ہے کہ چین میں کمرشل وجوہ کی بناء پر اس فلم کی نمائش کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا ہو کیونکہ آنے والے ہفتوں میں ہالی ووڈ کی کئی دوسری بلاک بسٹر فلموں کی نمائش متوقع ہے ۔

”گاڈذویلا“ نامی فلم 13جون کو چین کے سینما گھروں میں دکھائی جارہی ہے ۔”دی ایمزینگ سپائیڈرمین ٹو“ نے اختتام ہفتے کو تھیٹر میں پہلے ہی روز 10ملین ڈالر کا کاروبار کیا جبکہ کیسٹن امریکہ ، دی ونٹر سولجر نے چین میں115ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے ۔باکس آفس ٹریکر ایگزبیٹرریلیشنز کے مطابق امریکہ میں ریلیز کے بعد چھ ہفتوں میں اس نے 99ملین ڈالر کا کاروبار کیا ، ایل اے ٹائمز کی اطلاع کے مطابق سمندر پار ممالک میں اس فلم نے مزید233ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے ۔کروکے مبینہ طور پر حضرت نوح غیر روایتی کردار کی وجہ سے امریکہ میں بعض مسیحی اداروں نے بھی اس فلم پر غم وغصہ کا اظہار کیا ہے ۔ حضرت نوح کو عیسائیت اور اسلام دونوں مذاہب میں برگزیدہ شخصیت کا مقام حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :