کامونکی کا رہائشی نویں جماعت کا 16 سالہ نعمان کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی بن گیا

ہفتہ 10 مئی 2014 07:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) کامونکی کا رہائشی نویں جماعت کا 16 سالہ نعمان کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کامونکی کے رہائشی نویں جماعت کا طالب علم نعمان گزشتہ کئی روز سے طبیعت خراب ہونے کے باعث فیصل آباد کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھا، ڈاکٹرز نے نعمان کا میڈیکل چیک اپ کیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس کے جسم میں ہارمونز کی تبدیلی کے باعث اس کی جنس تبدیل کرنا ضروری ہے جس پر ڈاکٹرز نے نعمان کے گھر والوں کی اجازت سے اس کا 40 منٹ تک کامیاب آپریشن کر کے اس کی جنس تبدیل کر کے اسے لڑکی بنا دیا۔

(جاری ہے)

نعمان کے والد کا کہنا تھا کہ وہ نعمان کے کامیاب آپریشن پر بہت خوش ہیں، پہلے ان کے 2 بیٹے تھے، انہیں بیٹی کی بہت خواہش تھی جو نعمان کی صورت میں انہیں مل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے نعمان کے نام کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا تاہم جیسے وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگا اس کا نام بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔