شیخوپورہ، زیادتی کیس میں بیان دینے کے لئے عدالت آنے والی 2 خواتین کو وکلا نے جہالت کا مظاہر کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 10 مئی 2014 07:07

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) زیادتی کیس میں بیان دینے کے لئے عدالت آنے والی 2 خواتین کو وکلا نے جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کی ضلع کچہری میں علاقہ مجسٹریٹ حافظ محمد عقیل کی عدالت میں زیادتی کیس میں بیان دینے کے لیے آنے والی 2 خواتین پر وکلا نے تھپڑوں کی بارش کردی۔

(جاری ہے)

، وکلا کی جانب سے کمرہ عدالت میں وحشیانہ تشدد سے بشریٰ بی بی بے ہوش جب کہ اس کی رشتہ دار خاتون نازیہ بی بی کے کپڑے پھٹ گئے۔اس دوران پولیس موقع پر کھڑی صرف تماشا دیکھتی رہی لیکن کسی نے کالے کوٹ والوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی اور صرف تماشہ دیکھتے رہے۔ بدترین تشدد کا نشانہ بننے کے بعد جب بشریٰ بے ہوش ہوگئی تو اس کے آدھے گھنٹے بعد ریسکیو اہلکاروں نے اسے سول اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :