اسلام آباد‘ پی پی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے نام پر جعلسازوں نے نوسربازی شروع کردی،اہم شخصیات کو کالیں کرکے ان کے نام پر چندہ مانگا جانے لگا

ہفتہ 10 مئی 2014 07:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء مخدوم امین فہیم کے نام پر جعلسازوں نے نوسربازی شروع کردی مختلف اہم شخصیات کو کالیں کرکے مخدوم امین فہیم کی جانب سے چند مانگے جانے لگا۔ مخدوم امین فہیم نے سکایات ملنے پر ایف آئی اے میں شکایات درج کروادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے سابق وزیر مخدوم امین فہیم کے نام پر مختلف شخصیات سے فون کرکے چندہ مانگنا شروع کردیا ہے اس حوالے سے جب امین فہیم کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ امین فہیم جرمنی میں ہیں تاہم انہیں پہلے بھی ایسی شخصیات سے چندہ مانگنے کے حوالے سے ایف آئی اے میں درخواست دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :