نارنگ منڈی ، نواحی گاؤں آدھیاں کے غریب زمیندار میاں امتیاز احمد کی محنت رنگ لے آئی ایک ایکڑ رقبہ پر 77من گندم کی ریکارڈ پیداوار ، محکمہ زراعت کے افسران کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،وزیراعلی پنجاب سے حوصلہ افزائی انعام کا مطالبہ

ہفتہ 10 مئی 2014 07:10

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)نارنگ منڈی کے نواحی گاؤں آدھیاں کے غریب زمیندار میاں امتیاز احمد کی محنت رنگ لائی ایک ایکڑ رقبہ پر 77من گندم کی ریکارڈ پیداوار نے محکمہ زراعت کے افسران کو ورطہ حیرت میں ڈال دیازمیندار کو ہار پہنائے گے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے حوصلہ افزائی انعام کا مطالبہ محکمہ زراعت سنٹرانچارج آدھیاں ملک آصف علی زراعت آفیسر فاروق احمد محمد بوٹا بٹر صداقت محمود واہلہ میاں عبدالستار اور دیگر نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب 2014ء میں یہ گند م کی ریکار ڈپیداوار ہے انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اچھابیج اور جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کر ناہو گاجو زمیندارجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہیں اوراپنی فصل کی سائنسی بنیادوں پر حفاظت کرتے ہیں انکی محنت رنگ لاتی ہے انہوں نے کہاکہ زمیندار اور کسان اچھی کاشت کے لئے محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین سے مسلسل رابطہ اور مشاورت رکھے اپنے طور پر تجربات سے پرہیز کرے اور خالص زرعی ادویات کا استعمال کر ے تو فصل پر انتہائی اچھے اثرات مرتب ہو تے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھرمیں اچھی کاشت کر نے والے زمینداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات رکھے ہیں لیکن اس انعامی سکیم میں کم از کم 5ایکڑ رقبہ کے زمیندار حصہ لے سکتے ہیں جبکہ اس سے کم رقبہ رکھنے والے غریب زمینداروں کو نظر انداز کر دیاگیاہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ایک ایکڑ کے زمینداروں کو بھی اچھی کاشت کے مقابلہ میں شامل کیاجائے اس سے غریب طبقہ کے زمینداروں کی بڑی حوصلہ افزائی ہو گی اور گند م کی فصل پر خوش گوار اثرات مرتب ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :