قومی فٹ بال ٹیم فلسطین پہنچ گئی، اسرائیل سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بحرین سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہیڈ کوچ کو اردن میں روک لیا گیا

ہفتہ 10 مئی 2014 07:03

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)قومی فٹ بال ٹیم فلسطین پہنچ گئی ہے لیکن اسرائیل سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بحرین سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہیڈ کوچ کو اردن میں روک لیا گیا ہے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ احمد یار خان لودھی نے بتایا کہ قومی ٹیم اردن سے براستہ روڈ اسرائیل سے ہوتے ہوئے فلسطین پہنچ گئی ہے جب کہ ہیڈ کوچ محمد شملان کو اسرائیل سے اجازت نہ ملنے کے باعث اردن میں ہی روک لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہیڈ کوچ اور فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق عراقی ٹیم کے آدھے کھلاڑی بھی اردن میں رکے ہوئے ہیں اور ابھی تک اسرائیلی اجازت کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی انڈر 23 قٹبال ٹیم ”النقبہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ“ میں شرکت کے لئے فلسطین پہنچی ہے جہاں اس کا مقابلہ 11 مئی کو اردن، 13 مئی کو فلسطین، 15 کو سری لنکا اور 17 مئی کو عراق سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :