وین رونی اور فل جونز ورلڈ کپ کیلیے فِٹ

ہفتہ 10 مئی 2014 07:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء )رونی (دائیں) اور جونز برازیل میں انگلینڈ کی طرف سے ورلڈ کپ 2014 کھیلنے کے لیے مقررہ وقت پر تیار ہو جائیں گیبرطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر یونائٹڈ کے عبوری مینیجر رائن گگز نے کہا ہے کہ وین رونی اور فل جونز فیفا ورلڈ کپ 2014 میں انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ وین رونی گذشتہ ہفتے ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سے اور فل جونز منگل کو ہل سٹی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کندھا زخمی کر بیٹھنے کے بعد ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے مقررہ وقت تک صحت یاب نہیں ہو پائیں گے۔

تاہم گگز نے اعلان کیا کہ رونی نے تربیت شروع کر دی ہے۔ البتہ وہ اور فل جونز اتوار کوساوٴتھیمپٹن کے خلاف پریمیئر لیگ کے آخری میچ میں یونائٹڈ کی طرف سے نہیں کھیل پائیں گے۔گگز نے کہا: ’ فل جونز کی چوٹ اتنی سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھی جتنا میں نے سوچا تھا۔ دونوں کھلاڑی برازیل میں انگلینڈ کی طرف سے ورلڈ کپ 2014 کھیلنے کے لیے مقررہ وقت پر تیار ہو جائیں گے۔‘واضع رہے کہ انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے نئے مینیجر روئے ہاجسن کی طرف سے ورلڈ کپ کے لیے 30 رکنی سکواڈ کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔