میڈرڈ اوپن ٹینس:اعصام،بوپننا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 10 مئی 2014 07:05

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور روہن بوپننا میڈرڈ اوپن کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ برطانوی اسٹار اینڈی مرے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈرڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنرروہن بوپننا کا مقابلہ کینیڈا کے ملوس رونچ اور اٹلی کے آندرے سیپی سے تھا۔ مخالف جوڑی کے ٹینس کورٹ نہ پہنچنے کے باعث پاک بھارت جوڑی کو واک اوور مل گیا جس کی بناپر اعصام اور بوپننا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ دوسری جانب مینز سنگل میں برطانوی ٹینس اسٹار اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ کولمبیا کے سنتیاگو جیرالڈو نے اینڈی مرے کیخلاف چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔