یو اے ای اسنوکرچیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیم دبئی روانہ

ہفتہ 10 مئی 2014 07:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) یو اے ای میں ہونے والے آئی بی ایس ایف انڈر ٹوئنٹی ون ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کراچی سے دبئی روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ سے یو اے ای روانہ ہونے والوں میں جونیئر ایشین نمبر دو کیوئسٹ ماجد علی، محمد حارث اور محمد فہیم شامل تھے جو ٹیم منیجر نوید کے ساتھ روانہ ہوئے۔اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سخت ٹریننگ کے بعد اب وہ تیاری میں ہیں جس سے پاکستانی ٹیم کے ایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کے امکانات روشن ہیں، پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر پہلے سے ہی یو اے ای میں موجود ہیں جو فجیرا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔