ائیر ایشیا حادثہ: دو لاشیں انڈونیشیا پہنچا دی گئیں،لواحقین لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے فراہم کریں ، حکام

جمعرات 1 جنوری 2015 08:35

جکارتہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء )ایئر ایشیا کی حادثے کا شکار ہونے والی فلائٹ کیو زیڈ 8501 کے مسافروں کی ملنے والی پہلی دو لاشیں انڈونیشیا پہنچا دی گئی ہیں جہاں لواحقین ان کا انتظار کر رہے تھے ۔لواحقین سے کہا گیا ہے کہ وہ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے فراہم کریں۔انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جانے والی ایئر بس A320-200 راستے میں لاپتہ ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

بعد میں منگل کو اس جہاز کے ملبے کے کچھ حصے سمندر میں پائے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ تاحال سات لاشیں مل گئی ہیں تاہم خراب موسم تلاش کے کام میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔انڈونیشیا میں بدھ کو حادثے کا شکار ہونے والوں کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ جاوا صوبے کے گورنر نے کہا ہے کہ نئے سال کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔جہاز میں سوار مسافروں میں137 بالغ افراد جبکہ 17 بچے اور ایک شیر خوار بچے شامل تھا۔