ایران کی عزیر جان بلوچ کی حوالگی کے لئے کوششیں شروع،عزیر بلوچ نے ایران کے جعلی پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا،ملزم کے خلاف ایران میں بھی مقدمہ درج کیا جائے گا،ایرانی حکومت کا موقف

جمعہ 2 جنوری 2015 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء )ایران نے بھی دبئی میں گرفتار کئے گئے گینگ وار کے اہم ملزم عزیر جان بلوچ کی حوالگی کے لئے کوششیں شروع کردیں۔اس سلسلے میں ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف لیاری ٹاؤن کے تھانے چاکیواڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی ملزم کی حوالگی کے لئے کوششیں کر رہی ہیں۔

ایرانی حکومت کا موقف ہے عزیر بلوچ نے ایران کے جعلی پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا۔ اس لئے ملزم کے خلاف ایران میں بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عذیر بلوچ متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہے۔ فوری طو پر دبئی کے حکام سے رابطہ کرکے ملزم کو پاکستان لانے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ ملزم کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :