دوسری شادی کا معاملہ اولاد کی وجہ سے حساس ہوتا ہے بہتر ہوگا کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے،عمران خان کی وضاحت

جمعہ 2 جنوری 2015 09:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی دوسری شادی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا‘ دوسری شادی کا معاملہ اولاد کی وجہ سے حساس ہوتا ہے بہتر ہوگا کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک وضاحتی بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی سے متعلق شادی کی خواہش کا اظہار اپنے تمام سپورٹرز کے سامنے کیا تھا لیکن دوسری شادی کا معاملہ اولاد کی وجہ سے کافی حساس ہوتا ہے۔ سانحہ پشاور کے باعث قوم سوگوار ہے لہٰذا بہتر ہوگا کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :