مایہ ناز بیٹسمین یونس خان کی گڑھی خدا بخش میں بھٹو کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں،کھلاڑیوں میں اختلافات کی کوئی اہمیت نہیں، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں، شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کا اعلان ان کا ذاتی معاملہ ہے میں جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلوں گا اور ریٹائر نہیں ہوں گا انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تاریخ بدلیں گے اوربھارت سے پہلا میچ جیتیں گے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید ہمارے قومی ہیروز ہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 جنوری 2015 09:29

گڑھی خدا بخش (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو کے مزار پر حاضری دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں اختلافات کی کوئی اہمیت نہیں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں ۔ ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ جیتیں گے اور تاریخ بدل دینگے ۔ یونس خان نے جمعرات کی شب گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مزارات پر حاضری دی جہاں پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید ہمارے قومی ہیروز ہیں سانحہ پشاور پر قوم کے ساتھ قومی کرکٹرز بھی افسردہ ہیں یہ قومی سانحہ ہے انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کا اعلان ان کا ذاتی معاملہ ہے میں جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلوں گا اور ریٹائر نہیں ہوں گا انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تاریخ بدلیں گے اوربھارت سے پہلا میچ جیتیں گے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن ابھی مکمل نہیں ہوئی یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر گھر میں برتن ہوں تو وہ ٹکراتے بھی ہیں کھلاڑیوں میں اختلافات اہمیت کی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور آئی سی سی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے اقدامات کریں بچوں میں کرکٹ کے رحجان کو فروغ دینا چاہیے