چین: بدعنوانی کے الزام میں اعلیٰ سفارتکار برطرف

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء ) چین میں بدعنوانی کے الزام میں اعلیٰ سفارتکار برطرف کر دیا گیا ہے، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعہ کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے معاون وزیرخارجہ زانگ کونشنگ کو غیر واضح انضباطی خلاف ورزی" کی تحقیقات کے سلسلے میں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

زانگ پہلے اعلیٰ سفارتکار ہیں جو صدر شی جنپنگ کی طرف سے شروع کی گئی انسداد بدعنوانی کی مہم کی زد میں آئے ہیں۔چین میں حکام کی طرف سے "انضباطی خلاف ورزی" کی اصطلاح بدعنوانی کے معنوں میں استعمال کی جاتی ہے۔صدر ڑی کی طرف سے شروع کی گئی انسداد بدعنوانی کی مہم میں اب تک متعدد اعلیٰ سیاسی و انتظامی عہدیداروں کو سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں۔