آل پارٹیز کانفرنس، اندر کی صورتحال جاننے کیلئے صحافی مختلف سیاسی شخصیات اور آئی ایس پی آر ترجمان کے ٹویٹس کا انتظار کر تے رہے

ہفتہ 3 جنوری 2015 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء)وزیر اعظم کی جانب سے بلائے جانے والے آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر اند رکی صورتحال کو جاننے کیلئے وزیر اعظم ہاؤس کے باہر موجود صحافی مختلف سیاسی شخصیات اور آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم باجوہ کے ٹویٹس پیغامات کا انتظار کر تے رہے اے پی سی کے بارے میں سب سے پہلا ٹویٹ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ کی موصول ہو ا جس میں انہوں نے مذاکرات کی کامیابی کے سلسلے میں اپنی نیک خواہشات اور اس کو قوم کے مستقبل کی راہ متعین کرنے کے لئے اہم قرار دیا اپنے اخری ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ خصوصی عدالتیں پاک فوج کی خواہش نہیں بلکہ وقت کا تقاضہ ہے اور اس وقت غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے اور جب حالات معمول پر آجائیں تو اصل سسٹم پر واپس آجائیں گے دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے بھی ٹویٹ پیغامات سامنے اتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :