قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم خصوصی طور پر شرکت کریں گے، تحریک انصاف شرکت نہیں کرے گی

ہفتہ 3 جنوری 2015 09:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء) قومی اسمبلی کے آج( ہفتہ کو )ہونیوالے اہم اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ تحریک انصاف شرکت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز قومی اسمبلی کے غیر معمولی اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف خود بھی شریک ہونگے اور بل کی منظوری تک اسمبلی اجلاس میں موجود رہیں گے پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگی کیونکہ انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے مسئلے پر حکومت کے ساتھ اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سینٹر احسن اقبال کو پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔