بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا تو اسے بھارتی زبان میں سمجھانا پڑے گا‘ خواجہ آصف،مودی کا ما ضی بھی شدت پسندانہ رہا ہے بھاری جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 جنوری 2015 10:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء )وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے قیام امن کے لئے پرعزم ہے بھارت ہماری امن کی زبان نہیں سمجھتا تو اسے بھارتی زبان میں سمجھانا پڑے گا ۔ نریندر مودی نے اپنے انتہا پسندانہ رویوں کا واضح اظہار کر دیا ہے ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں بھارت نے مسلسل سرحد ی حدود کی خلاف ورزی کی ہے لیکن ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے پر عزم ہے لیکن بھارت اگر ہماری امن کی زبان کو نہیں سمجھتا تو اسے بھار تی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے انتہا پسندانہ رویوں کا واضح اظہار کر دیا ہے ان کا ما ضی بھی شدت پسندانہ رہا ہے انہوں نے بھارتی ریاست گجرات میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں پر تمام سیا سی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے دہشتگردی کے خلا ف دعا اور دوا دونوں کرنی پڑے گی اسکے بغیر شفا نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشگردی کے خاتمے کے لئے جس نیت سے قانون سازی ہورہی ہے اس میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :