پاکستان کیساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیں‘ بھار ت،ہمسایہ ملک ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے‘ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

اتوار 4 جنوری 2015 10:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہے تاہم ہمسایہ ملک ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو سیز فائر کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے اہم اقدامات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریب حلف برداری کے دوران نہ صرف پاکستانی ہم منصب کو مدعو کیا بلکہ ان سے کھلے دل اور ذہن کیساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ہاتھ نہیں ملانا چاہتے بلکہ پاکستان کیساتھ گہرے دوستانہ تعلقات کے بھی خواہاں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان مثبت ردعمل کا مظاہرہ نہیں کررہا بلکہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں جیسے واقعات کا مرتکب ہوکر اشتعال انگیزی کو فروغ دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :