وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد پر اتفاق، اے پی سی کے جرأتمندانہ فیصلے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف، نیشنل ایکشن پلان پر ایکشن کا وقت آگیا ہے، دہشت گردوں کو اپنے ظلم کا حساب دینا ہوگا،اب فیصلہ کن کارروائی کا وقت ہے ، انشاء اللہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، پاکستان کو بچانے کی جنگ ہر قیمت پر جیتیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب، نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے قومی قیادت نے عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کئے ہیں،گورنر پنجاب
اتوار 4 جنوری 2015 09:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرورکے درمیان ملاقات ہوئی جس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا ۔ ہفتہ کو لاہور میں ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کا متفقہ فیصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے سے قومی قیادت نے بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے۔
قومی قیادت نے دہشت گردی کو کچلنے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی صورتحال غیر معمولی اقدامات کی متقاضی ہے، اے پی سی کے جرأت مندانہ فیصلے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
آئندہ نسلوں کو محفوظ اور پرامن پاکستان دینے کیلئے اے پی سی میں مثالی اتفاق رائے سے فیصلے کئے گئے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پرعمل کا وقت آگیا ہے۔ دہشت گردوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا حساب دینا ہوگا۔ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سفاک درندوں نے پشاور میں معصوم بچوں کو بدترین بربریت کا نشانہ بنایا جس پرپوری قوم غمزدہ ہے۔ اب پاکستان کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاک کرنے کا وقت آن پہنچا ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے بیدار اور متحد ہو چکی ہے۔ قوم کے اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور قائد اور اقبال کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے چیلنج سے عوام کے اتحاد کی طاقت اور موثر حکمت عملی کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ پاکستان کے 18 کروڑ عوام دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بیدار ہو چکے ہیں اور سیاسی، مذہبی اور فوجی قیادت بھی دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے ۔ اتفاق اور یگانگت کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز سے دہشت گردوں کو ہمیشہ کیلئے نیست و نابود کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ تقریروں کا وقت گزر چکا ہے ،اب صرف فیصلہ کن کارروائی کا وقت ہے جس کیلئے پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ساتھ کھڑی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاک افواج کے افسران، جوانوں، پولیس حکام و اہلکاروں اور عام شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور اب تک 40 ہزار سے زائد پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں وطن پرقربان کر چکے ہیں جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم میں نیا جذبہ، عزم اور بھرپور قوت موجود ہے اور یہی لمحہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا ہے جس میں صرف جیت ہی واحد آپشن ہے اور انشاء اللہ ہم سب قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پاکستان کو بچانے کی جنگ ہر قیمت پر جیتیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر قومی قیادت کا اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے قومی قیادت نے عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کئے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 4 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے
-
”جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ“،ملک بھرمیں عید میلاد النبی آج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا ، تیاریاں جوش وخروش سے جاری، جشن میلادالنبی کے جلوس ملک کے طول و عرض میں نکالے جائیں گے مساجد،گھروں،گلی ... مزید
-
اتحاد و اتفاق ہ برداشت و رواداری سے انتہاپسندانہ سوچ کا مقابلہ کر سکتے ہیں، ہمارے تمام مسائل کی ایک وجہ تعلیمات نبوی سے پہلو تہی اور احکامات کی من مانی تشریح ہے ،صدر وزیر اعظم، آج بھی اپنی زندگیاں ... مزید
-
وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد پر اتفاق، اے پی سی کے جرأتمندانہ فیصلے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف، نیشنل ایکشن ... مزید
-
مہمند ایجنسی، کان بیٹھنے سے 17 مزدور 2 گاڑیوں سمیت ملبے تلے دب گئے، حادثہ تحصیل صافی خانقاہ ماربل پہاڑی میں پیش آیا ، امدادی سرگرمیاں جاری ،10 لاشیں برآمد
-
آئندہ24 گھنٹوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند بڑھنے گی ،محکمہ موسمیات
-
فوجی عدالتوں میں سانحہ پشاور جیسے واقعے کے دہشتگردوں پر فوکس ہوگا،اعتزاز احسن،تحفظات اپنی جگہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا ،عدالتوں کے قیام کا فیصلہ فوج کا نہیں نوازشریف اور چوہدری نثار کا ... مزید
-
ساہیوال، ماں سے جھگڑنے پر بیٹے نے سوتیلی ماں کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
-
فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے مضر صحت،غیر معیاری اور ناقص کے ساتھ گدھوں کا گوشت بھی فروخت ہونے کا انکشاف
-
عمرا ن خان کا استعفے واپس لینے سے انکار، حکومت ایک بار پھراپنے موقف سے انحراف کررہی ہے، چیئرمین تحریک انصاف
-
خصوصی عدالتیں دہشت گردی کے خاتمے میں معاؤن ثابت ہونگی ، عابد شیر علی ، حکومت نے دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فیصلے کئے ہیں ، جے یو آئی ف حلیف جماعت ہے، اسے کسی طرح پر تحفظات ہیں تو دور کرنیکی کوشش کریں ... مزید
-
فوجی عدالتوں کا فیصلہ تسلیم نہیں کرتے تو ایک اور دہشت گردی کا سامنا کرناپڑتا،رحمان ملک، دہشت گردوں نے اپنی حکمت عملی بدل دی ہے، اس لئے پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین میں ترمیم ہونی چاہیے، ایم ... مزید
-
سوات مینگورہ اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے
-
ضلعی انتظامیہ نے ”لاہور کو مکمل پولیو فری“ قرار دیدیا
-
چنیوٹ، وادی عزیز شریف میں63 سوپونڈکا میلاد کیک تیار،دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا، سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الٰہی کیک کاٹ کر تقریبات کا آغاز کریں گے،128من دودھ کی سبیل اور عالمی میلاد کانفرنس ... مزید
-
صوبہ بھر میں خانہ بدوش خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل ،ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کویو نین کونسل سطح پررہائش پذیر پذیر خاندانوں کی فہرستیں فراہم کر دیں
-
عید میلادالنبی کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ، پنجاب حکومت کا اعلان، فرزندان توحید پرسکون اور خوشگوار ماحول میں اپنی مذہبی عبادات ، رسومات وغیرہ سرانجام دے سکیں
-
ملتان: میپکو نے گھریلو صارف کو 20 کروڑ کا بجلی کا بل بھیج دیا ، صرف 94 یونٹ استعمال کئے ہیں اور بجلی کا بل کروڑوں میں بھیجا گیا ہے،صارف محمدمسرور
-
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا لیڈیز پولیس کی وردی تبدیل کر دی
-
پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،پرواز پی کے 350 مسافروں کو لئے بغیر کراچی سے پشاور روانہ، مسافروں کا شدید احتجاج
-
افغانستان : طالبان کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
-
بدعنوانی کے الزامات،چینی نائب وزیرخارجہ کو فارغ کر دیا گیا
-
اوباما کی بھارت آمد سے قبل دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ،سرحد پار سے 40 تا 45 دہشت گردوں کا گروپ بھارت میں داخلے کا منتظر ہے‘ بھارتی خفیہ اداروں کا دعویٰ
-
القاعدہ رہنما ابو انس الیبی امریکا میں عدالتی کارروائی شروع ہونے سے چند دن قبل وفات پا گیا
-
فلسطینی کسانوں کے زیتون باغات کو یہودیوں کی طرف سے تباہ کرنے تحقیقات کیلئے پہنچنے والی امریکی سفارت کاروں کی ٹیم پر یہودی آبادکاروں کا پتھراؤ
-
گیمبیا ، ناکا م بغاوت کے تناظر میں درجنوں فوجی اہلکار اور شہری گرفتار ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد
-
بان کی مون نے رفیق حریری قتل کیس میں خصوصی ٹریبونل میں مزید تین سال توسیع کی منظوری دیدی
-
صومالیہ، شباب باغیوں کی جانب سے کار بم دھماکہ،فائرنگ،6فوجی ،ایک شہری ہلاک ،جھڑپ میں تین باغی بھی ہلاک ہوگئے
-
آئین میں 21 ویں ترمیم اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء میں ترمیم کے بل قومی اسمبلی میں پیش کردئیے گئے، پیر کو منظور کرائے جانے کا امکان،بل کے تحت دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کے لئے فوجی افسران کی سربراہی ... مزید
-
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کردیاگیا، چوہدری نثار،دہشتگردوں ان کی مالی معاونت کرنے والوں اور ملک کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز،اب پاکستان کے گلی کوچوں میں عوام کو بھی ... مزید
-
دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ‘ آرمی چیف ،انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،تمام انٹیلی جنس اور ... مزید
-
بھارتی سیکورٹی فورسزکی شکر گڑھ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، 13سالہ لڑکی شہید، 8سالہ بچہ زخمی،چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب ، بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاجی مراسلہ ارسال ... مزید
-
شکرگڑھ میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، بھارت ،بھارت لائن آف کنٹرول پر میکنزم پر عمل کرتا ہے،پاکستان بھی ایسا کرے، سشما سوراج نے سرتاج عزیز کے خط کا جواب دے دیا
-
آپریشن خیبرون ،سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں خودکش بمبار سمیت31دہشتگرد ہلاک،کارروائی میں دہشتگردوں کے4ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے،آئی ایس پی آر
-
کراچی،جیل حکام کا صولت مرزا سمیت 8مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیلئے مراسلہ ارسال ،7مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیلئے عدالت نے دستخط کر دئیے ،سزاوں پر عمل درآمد ملک کی مختلف جیلوں میں 13سے15جنوری ... مزید
-
پاکستان میں4مہینے میں تبدیلی آئی ہے، عمران خان،دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلی دفعہ سیاسی قیادت متحد ہوئی،جج کے نتیجے سے قبل نتیجہ بتاتا بھی میچ فکسنگ ہے،ایتھروائرائیرپورٹ پر گفتگو
-
فوجی عدالتوں کے بننے سے دہشتگردی کے خاتمہ میں مدد ملے گی،اے پی ایم ایل، متحدہ مسلم لیگ کیلئے کوششیں جاری ہیں جس میں تمام چھوٹی مسلم لیگی جماعتیں شامل ہوں گی ، پرویز مشرف فوج کی مدد سے سیاست نہیں کریں ... مزید
-
خصوصی فوجی عدالتوں کو مذہب اور فرقہ کا نام استعمال کرتے ہوئے ہتھیاراٹھانے، بغاوت،مسلح افواج یا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں،اغوا برائے تاوان،فوجی و سول تنصیبات اور مذہبی اقلیتوں پر حملوں ... مزید
-
بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا تو اسے بھارتی زبان میں سمجھانا پڑے گا‘ خواجہ آصف،مودی کا ما ضی بھی شدت پسندانہ رہا ہے بھاری جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ میڈیا سے گفتگو
-
ضرب عضب اب صرف فوجی نہیں قومی آپریشن بن گیا ہے، عاصم سلیم باجوہ ، سانحہ پشاور کے بعد فوجی کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، چار ہزار افراد گرفتار ہوئے ہیں، فوجی کارروائی نے شدت پسندوں کو ... مزید
-
افغان شہر ہرات میں پاکستانی قونصل خانے پر دستی بم سے حملہ ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں
-
این اے122،دوبارہ گنتی سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا،عمران خان،ہمارا موقف سچ ثابت ہوا ،بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوگئی،30 ہزار سے زائد ووٹ بوگس نکلے،فارم14 اور15 کا ریکارڈ موجود ہی نہیں تھا،بیگز ... مزید
-
پاکستان کیساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیں‘ بھار ت،ہمسایہ ملک ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے‘ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ
-
آر پار تجارت کرنیوالے تاجروں کی رجسٹریشن میں 15 جنوری تک توسیع ، دی گئی تاریخ تک رجسٹریشن نہ کرانیوالے تاجر سرینگر،مظفرآباد اور تیتری نوٹ چکندا باغ کی تجارت میں حصہ نہیں لے سکیں گے،بریگیڈئر (ر)امتیاز ... مزید
-
آئین میں مجوزہ 21ویں ترمیم دو سال کیلئے ہے جس کے بعد یہ آئین سے منہاء ہوجائیگی،مذہب اور فرقہ کے نام پر کام کرنے والے دہشت گردوں اور تنظیموں کے خلاف کارروائی موجودہ غیرمعمولی حالات کا تقاضہ ہے، قوم ... مزید
-
مبینہ پاکستانی دہشت گردوں کی کشتی کی تباہی کا بھارتی ڈرامہ بے نقاب، جس کشتی کو تباہ کیا گیا وہ شراب و ڈیزل کے اسمگلروں کی تھی،بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.