سپریم کورٹ ، کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دائر درخواستیں خارج، کالا باغ ڈیم کی تعمیر حکومت کا معاملہ ہے اس حوالے سے حکومت سے بات کی جائے‘ سپریم کورٹ

جمعہ 9 جنوری 2015 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دائر درخواستیں خارج کردیں۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعرات کو اے کے ڈوگر سمیت دیگر درخواستوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ کئی برس سے چل رہا ہے تاہم سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر متفق نہیں ہوسکی ہیں۔

کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے تاہم اس پر ابھی کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر حکومت کا معاملہ ہے اس حوالے سے حکومت سے بات کی جائے۔ بعدازاں عدالت نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں تمام درخواستیں خارج کردیں۔

متعلقہ عنوان :