عمران خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی ، ریحام خان ،عمران خان عام پاکستانی مردوں سے بہت مختلف ہیں ،خان صاحب کے بیٹوں سے پیارہے ،بہت متاثرکیاخان صاحب سادہ طبیعت اوررحم دل شخص ہیں ،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

جمعہ 9 جنوری 2015 09:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)عمران کی نئی دلہن ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی ،عمران خان عام پاکستانی مردوں سے بہت مختلف ہیں ،خان صاحب کے بیٹوں سے پیارہے ،بہت متاثرکیاخان صاحب سادہ طبیعت اوررحم دل شخص ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اچھے والدین بنناکامیابی سمجھتی ہوں ،عمران خان کی ہربات بہت پسندآئی کہ وہ بیٹوں سے پیارکرنے والے باپ ہیں ،خان صاحب تمام والدین کیلئے رول ماڈل ہیں ،ہمارے لئے سب سے زیادہ اہمیت بچوں کی ہے ،عمران خان اپنے بچوں کوبہت ترجیح دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سیاست سے صحافت کی حدتک دلچسپی ہے ۔عمران خان کی سپورٹ کرتی رہوں گی ،میں اپناکام اوراپناپروگرام جاری رکھناچاہتی ہوں ،سیاست کیلئے لندن میں بھی بڑی جماعت نے آفرکی تھی ۔عمران خان جیسے نظرآتے ہیں ذاتی زندگی میں بالکل مختلف ہیں ،نہ عمران خان میرے کام میں مداخلت کرتے ہیں نہ ہی میں ان کے کام میں مداخلت کرناچاہتی ہوں

متعلقہ عنوان :