ملک بھرمیں فوجی عدالتیں بنانے کاکام شروع کردیاگیا،پہلے مرحلے میں 9فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی ،کام جلدشروع کردیں گی، آئی ایس پی آر

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ ( آئی ایس پی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھرمیں فوجی عدالتیں بنانے کاکام شروع کردیاگیا،پہلے مرحلے میں 9فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی جو کام جلدشروع کردیں گی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ملک بھرمیں فوجی عدالتوں کے قیام کاعمل شروع کردیاگیاہے ،پہلے مرحلے میں 9فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی ،جن میں پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں 3،3،سندھ میں 2اوربلوچستان میں ایک عدالت قائم ہوگی،یہ عدالتیں کام کاجلدآغازکریں گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیومیں فوجی عدالتوں کی نگرانی کیلئے لیگل برانچ بھی قائم کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :