بجلی بحران کے خاتمے کیلئے طویل المدتی منصو بے شروع کئے جائیں‘نواز شریف ،بجلی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے گرمیوں تک اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کر نا چاہتے ہیں بجلی کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں کو جلد سے دور کیا جائے،وزیر اعظم کا کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلا س سے خطا ب

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے گرمیوں تک اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کر نا چاہتے ہیں بجلی کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں کو جلد سے دور کیا جائے جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سر تاج عزیز، وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال پٹرولیم کے وزیر شاہد خاقان عباسی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ،طارق فاطمی، اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمے کے لئے طویل المدتی منصو بے شروع کئے جائیں سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے متباد ل ذرائع استعمال اور بجلی کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم گرما تک قومی گرڈ میں اضافی بجلی شا مل کر نا چا ہتے ہیں

متعلقہ عنوان :