عمران خان شرما کر اور ہلکی آواز میں ، ریحام خان نے کھڑ ک کر قبول ہے قبول ہے کہا ، مفتی سعید ، نکاح کے اختتام پر چھوارے پھینکے جسے ریحام خان نے کیچ کیا ، کھانے کے بعد ” ونس مور “ کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا ہے کہ عمران خان نکاح کے دوران ”قبول ہے قبول ہے“ پر شرماتے رہے جبکہ ریحام خان ہنستے مسکراتے ہوئے ”قبول ہے قبول ہے“ کہتی رہی ،نکاح ختم ہونے پر چھوارے پھینکے ، ریحام خان نے کیچ کرکے کھایا اور ” ونس مور“ کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید نے بتایا کہ نکاح کے دوران عمران خان سے جب کہا کہ آپ کو ریحام خان اپنی نکاح میں قبول ہیں تو وہ شرما شرما کر قبول ہے قبول ہے آہستہ آہستہ ہلکی آواز میں اقرار کرتے رہے جبکہ ریحام خان نے مسکراتے ہوئے کھڑک کر بولی جی قبول ہے قبول ہے ۔ مفتی سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی نکاح کی تقریب میں مٹھائی اور چھوارے خود خوشی کے طور پر لے کر گئے تھے جیسے ہی نکاح ختم ہوا تو ہم نے چھوارے پھینکے جسے ریحام خان نے کیچ کرکے کھایا اور چھوارے ختم ہونے پر ریحام نے ونس مور کا مطالبہ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :