امریکی حکومت پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد ملک کے امراء طبقہ اور حکمران اشرافیہ کے ٹیکس ادا کرنے سے مشروط کردی،نیویارک ٹائمز کا مشور ہ ،جان کیری دورہ پاکستان میں 532 ملین ڈالر کی امداد جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے، پاکستان کی امداد کو جاری رکھنا امریکہ کے مفاد میں ہے ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کو مزید موثر اقدامات بھی کرنا ہوں ،اخبار کا اداریہ

اتوار 11 جنوری 2015 10:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریہ میں امریکی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کو اربوں ڈالر امداد دیتے ہیں یہ شرط عائد کریں کہ اس ملک کا امراء طبقہ اور حکمران اشرافیہ ٹیکس ضرور اداکریں۔ نائن الیون کے بعد امریکہ ہر سال پاکستان کو ایک ارب دالر کی امداد دے رہا ہے ۔ امریکی امدادکی پاکستان کو فراہمی پر بھارت بھی سخت ناراضگی کا اظہار کررہا ہے۔

امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری اس ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والے ہین اور وہ پاکستان کو 532 ملین ڈالر کی امداد جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔ پاکستان کو دی جانے والی فوجی امدادکا مقصد پاکستان میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ساتھ لڑنے کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

تنقید کے باوجود یہ امریکہ کے مفاد میں ہے کہ وہ پاکستان کی امداد کو جاری رکھیں۔

اخبار نے اپنے اداریہ میں مزید لکھا ہے کہ امریکہ یہ شراط بھی عائد کر سکتا ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیائی پروگرام پر کم خرچ کرے۔ اخبار لکھتا ہے کہ سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پاکستان نے امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت دے دی ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کو مزید موثر اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔ اخبار آگے چل کر لکھتا ہے کہ نواز شریف حکومت اگرچہ انتہائی کمزور حکومت ہے لیکن ایک سویلین حکومت نے کے باعث ملک میں موجود ہے اور یہ پاکستان میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ اقتدار ایک سول حکومت سے کسی سول حکومت کو منتقل ہوا جیسا کہ 2013 ء کو ہوا تھا۔

اخبار نے امریکی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکی امداد کو پاکستان میں مواصلات کا نظام بہتر کرنے‘ توانائی کے منصوبے ‘ چھ سو میل نئی سڑکوں کا قیام اور ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام پر خرچ کرنے کو ہر حال میں یقینی بنائے۔ اخبار یہ بھی لکھتا ہے کہ پاکستان کو امداد معطل کرنا امریکہ کے اپنے مفاد میں بھی نہیں ہے تاہم اس میں آہستہ آہستہ کمی کرنا ہوگی۔