سپریم کورٹ نے مشہور ڈبل شاہ فراڈ کیس کی سماعت مقرر کردی ، چیئرمین نیب اور حکومت کے دیگر اداروں کو نوٹس جاری

اتوار 11 جنوری 2015 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء) سپریم کورٹ نے پاکستان کے مشہور ڈبل شاہ فراڈ کیس کی سماعت مقرر کردی ہے۔ چیئرمین نیب اور حکومت کے دیگر اداروں کو نوٹس جاری ہوگئے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کیس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے دور رکنی بنچ اس اہم مقدمہ کی سماعت بدھ کے روز شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

ڈبل شاہ نے عوام کو رقم دبل کرنے کا لالچ دے کر ہزاروں غریب اور لالچی افراد کو اربوں روپے سے محروم کردیا تھا۔

اس سکینڈل کی باز گشت عالمی میڈیا میں بھی سنائی گئی ہے۔ نیب نے اس اہم مقدمہ کی تحقیقات کا آغاز مشرف دور میں کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے اس بنچ میں جنرل (ر) علی قلی خان کی کمپنی کا مقدمہ بھی سماعت کرے گا۔ ڈبل شاہ فراڈ کیس میں عدالت عظمیٰ کے سینیئر وکیل ڈاکٹر عبدالباسط کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔ عبدالباسط نے الزامات پر نیب کو فریق بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :