سید قائم علی شاہ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک،مسلم لیگ فنکشنل کے ن لیگ سے صلح مشورے

پیر 12 جنوری 2015 06:05

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء ) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے سندھ اسمبلی کے پوزیشن لیڈر مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما ایم پی اے شھریار مھر نے ٹھٹھ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سید اعجاز علی شاہ شیرازی اور سابق ضلع ناظم سید شفقت شاہ شیرازی سے ملاقات کی ملاقات کرکے عدم اعتماد کے تحریک کے حوالے سے حمایت کی اپیل کی جس پر شیرازی برادران نے انہیں مکمل حمایت کا یقین دہانی کرائی واضع رہے کہ شیرازی گروپ کے سندھ اسمبلی میں تین ووٹ ہیں اس موقع شھریار مھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کریشن کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور اگر اب سندھ کو بچانا ہے تو کرپٹ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنا ضروری ہو گیا ہے تاکہ صوبے کو مزید تباہی سے بچایا جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :