کراچی حا دثے میں جاں بحق ہونے والے 59میں سے 25افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لے لیے گئے

پیر 12 جنوری 2015 06:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء)کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر آئل ٹینکر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 59میں سے 25افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لے لیے گئے جس کے بعد لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل ایدھی کے مطابق جناح ہسپتال کی انتظامیہ نے 25افراد کی لاشیں ہمارے حوالے کی ہیں اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ ان افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے اب یہ لاشیں ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہیں ۔یاد رہے کہ انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں 59 لاشیں لائی گئی تھیں جن میں49 مرد اور 8 خواتین اور 2 بچوں شامل ہیں۔ جن کی شناخت انتہائی مشکل تھی اس لئے تمام لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :