سکھر،سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے تین دہشت گردوں شاہد حنیف ، طلحہ اور خلیل کو تختہ دار پر لٹکا نے کی تیاریاں مکمل ، آج صبح تختہ دار پر لٹکایا جائیگا ، جیل سیکورٹی کے فرائض پاک فوج ، رینجرزو پولیس کمانڈو کے حوالے ، ملزمان سے ورثاء ملاقات کیلئے پہنچ گئے

منگل 13 جنوری 2015 08:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء) سکھر سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے تین دہشت گردوں شاہد حنیف ، طلحہ اور خلیل کو تختہ دار پر لٹکا نے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، آج صبح تختہ دار پر لٹکایا جائیگا ، جیل سیکورٹی کے فرائض پاک فوج ، رینجرزو پولیس کمانڈو کے حوالے ، ملزمان سے ورثاء ملاقات کیلئے پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق سکھر سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے تین دشت گردوں شاہد حنیف ، طلحہ اور خلیل کو تختہ دار پر لٹکا نے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ان تینوں دہشت گردوں کو کل(آج) علی الصبح تختہ دار پر لٹکا یا جائے گا ان تینوں دہشت گردوں کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس منسٹری کے ڈا ئر یکٹر سید ظفر علی شاہ کو قتل کر نے کے مقد مے میں پھا نسی کی سزا سنا ئی تھی تاہم پھا نسی پر پا بندی کے با عث اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا اب پا بندی ہٹا ئے جا نے کے بعد سزا پر عمل درآمد کی جا ئے گا اور سکھر سینٹرل جیل کے پھا نسی گھاٹ کو ایک ماہ بعد دو بارہ سے کھو ل دیا گیا ہے رسہ اور لیور کی چیکنگ مکمل کرلی گئی اور جلاد کو سانگھڑ سے طلب کر لیا گیا ہے جو سکھر جیل پہنچ گیا ہے پھانسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں کسی بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیو رٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور پاک فوج ، رینجرز ، ایف سی اور پو لیس نے سیکیو رٹی کے انتظا ما ت سنبھا لیے ہیں اور جیل کی طرف آنے والے راستوں پر خا ردار تا ریں اور کا وٹیں کھی کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :