کرکٹ ورلڈکپ میں شامل 14 ممالک نے ٹیموں کا اعلان کر دیا،میگاایونٹ میں افغانستان کی ٹیم پہلی بار حصہ لے گی، اس طرح گیارہویں ورلڈکپ مقابلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مجموعی تعداد20 ہو گئی ہے، پہلا موقع ہے جب عالمی کپ میں چار اسلامی ممالک حصہ لے رہے ہیں، محمد نبی افغانستان، مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش، محمد توقیر متحدہ عرب امارات اور مصباح الحق پاکستان کی قیادت کریں گے،ٹورنامنٹ میں بھارت اپنے اعزازکادفاع کرے گا

منگل 13 جنوری 2015 08:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء )ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیاکی ٹیموں کے اعلان کے بعدعالمی کپ میں حصہ لینے والے تمام چودہ ممالک کیاسکواڈ کے ناموں کااعلان ہوگیاہے۔فروری مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے گیارہویں عالمی کپ میں حصہ لینے والی تمام چودہ ٹیموں کا اعلان ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

چودہ فروری سے شروع ہونے والے میگاایونٹ میں افغانستان کی ٹیم پہلی بار حصہ لے گی، اس طرح گیارہویں ورلڈکپ کو ملا کر ان مقابلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مجموعی تعداد بیس ہو گئی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب عالمی کپ میں چار اسلامی ممالک حصہ لے رہے ہیں، محمد نبی افغانستان، مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش، محمد توقیر متحدہ عرب امارات اور مصباح الحق پاکستان کی قیادت کریں گے۔ٹورنامنٹ میں بھارت اپنے اعزازکادفاع کرے گا،اس بار بھی ٹیم انڈیا کی قیادت مہندرسنگھ دھونی کے ہاتھ میں ہے،دھونی اورآئرلینڈکے کپتان ولیم پورٹرفیلڈایسے کپتان ہیں جو عالمی کپ میں پہلے بھی اپنی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں بقیہ بارہ ٹیموں کے کپتان پہلی بارورلڈکپ میں کپتانی کررہے ہیں۔