امریکہ کا آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے 25 کروڑ ڈالرامداد کا اعلان ،طالبان ، حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ دنیا بھر کیلئے خطرہ ہیں،دہشت گردوں میں تفریق نہیں ہونی چاہیے،جان کیری،پاک بھارت کشیدگی پر امریکا کو تشویش ہے، دونوں ممالک سفارتی ذرائع سے مسائل حل کریں ،تعلقات کو مثبت طریقے سے اگے بڑھاناپاکستان اوربھارت دونوں کے مفاد میں ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی تعاون جاری رہے گا، پاکستان نے ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں،پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں،سٹرٹیجک مذاکرات پاک امریکا دوستی کو مضبوط کریں گے ،پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات کے بعد مشرکہ پریس کانفرنس،حقانی نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا،پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہاہے،سرتاج عزیز،کشمیر کے بغیرپاک بھارت مذاکرات کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت علاقائی استحکام میں تعاون کرے،مشیر خارجہ، پاکستان امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری
بدھ 14 جنوری 2015 08:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء)امریکانے آئی ڈی پیز کی بحالی کیلیے 25 کروڑ ڈالرامداد کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ طالبان ، حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ دنیا بھر کیلیے خطرہ ہیں،دہشت گردوں میں تفریق نہیں ہونی چاہیے جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا،پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہاہے۔
پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات کے بعد دفتر خارجہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان حقانی نیٹ ورک اور دوسرے گروپس کے خلاف کارروائی کرے، حقانی نیٹ ورک،لشکرطیبہ پاکستان،امریکااوردوسرے ممالک کیلئے خطرہ ہیں۔(جاری ہے)
پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی پر امریکا کو تشویش ہے، دونوں ممالک سفارتی ذرائع سے مسائل حل کریں ،تعلقات کو مثبت طریقے سے آگے بڑھاناپاکستان اوربھارت دونوں کیمفاد میں ہے۔
جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو صرف دہشت گرد ہی سمجھنا ہوگا ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی تعاون جاری رہے گا، پاکستان نے ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ جان کیری نے کہا کہ افغانستان میں بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں،اسٹرٹیجک مذاکرات پاک امریکا دوستی کو مضبوط کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات میں بہتری پرخوشی ہے،افغانستان میں امریکا کا کردار کمزور ہوا،لیکن ختم نہیں ہوا ،چاہتے ہیں پاکستان اور افغانستان میں جمہوریت مضبوط ہو۔ جان کیری نے کہا کہ سانحہ پشاور پر امریکی حکومت اور عوام کو بہت دکھ ہوا ہے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ پشاور میں بچوں او خواتین پر حملہ کرنے والے تنہا رہ گئے ہیں،سولہ دسمبر کو بچوں کے قتل پر ہر امریکی نے دکھ محسوس کیا، پشاور اسکول حملے میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہے۔جان کیری نے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکی مارکیٹ تک رسائی دی جائے گی، پاکستان کیساتھ ملکر خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں،یہاں آنے پر خوشی ہوئی،۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات صرف تجارت اور انسداد دہشت گردی تک محدود نہیں ہیں۔ امریکہ نے گذشتہ پانچ سال میں تعلیم اور توانائی کے شعبے میں مدد کی‘ چونکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے لہٰذا امریکہ فاٹا میں تعمیرو ترقی کیلئے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر دے گا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کا تحفظات کا اظہارکیا اور کہا کہ کشمیر کے بغیرپاک بھارت مذاکرات کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ بھارت نے حالیہ دنوں میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارت علاقائی استحکام میں تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر بھارت کیساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کشمیری راہنماؤں سے ملاقات کا بہانہ بناکر بھارت نے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات خود معطل کئے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ فاٹا میں تعمیر ترقی کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ضرورت ہے ،فاٹا میں آپریشن کے دوران بہت نقصان ہوا ، آئی ڈی پیز کی واپسی میں 10سے 12 ماہ لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں میں مربوط اورمضبوط آپریشن شروع کررکھاہے،پاکستان نے مغربی سرحد پر امن کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار فوج تعینات کی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کررہاہے،ضرب عضب میں حقانی نیٹ ورک کا کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کردیا۔ حقانی نیٹ ورک اب مغربی سرحد پر کارروائیاں نہیں کرسکتا۔ علاقے سے 90 فیصد دہشت گردی کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے۔ مشیر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور امن و امان کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی ، سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں سرحد پر ہونے والی بھارتی خلاف ورزیوں اور حملوں پر اپنے تحفظات سے امریکا کو آگاہ کیا، آج ہونے والی ملاقات میں اسٹریٹجک ڈئیلاگ کے ورکنگ گروپ کا جائزہ لیا گیا، سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں معیشت‘ توانائی‘ دفاع‘ ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائیلاگز میں خطے میں قیام امن سمیت دیگر مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ادھرپاکستان اور امریکہ نے طویل مدت مضبوط شراکت داری اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان پائیدار دوستی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس شراکت داری کو مزید توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے اور افغان حکومت کی طرف سے طالبان اور تمام مسلح گروپوں کو سیاسی طریقوں سے اختلافات طے کرنے کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اقتصادی ترقی ، توانائی ، تعلیم ، دفاع و سلامتی اور علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکہ نے دہشتگردوں اور مجرموں کے تمام نیٹ ورک اور پناگاہیں ختم کرنے کے بارے میں پاکستان کی یقین دہانیوں کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے تقریباً پچیس کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ۔ پاکستان نے زور دیا کہ صرف امداد ہی نہیں بلکہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹوں تک رسائی دینا بھی ضروری ہے ۔ سرتاج عزیز نے واضح کیا کہ اچھے اور برے اکثریت پسندوں میں کوئی فرق نہیں کیا جارہا جان کیری نے تمام متشدد انتہا پسندوں کیخلاف موثر کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ کسی ملک کی سرزمین اپنے ہمسائیوں کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان اور امریکہ کے سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے بعد منگل کو یہاں جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وزراء خارجہ کی سطح پر سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا آئندہ دور 2016ء میں ہوگا مشترکہ اعلامیے کے مطابق مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ایک پرانے دوست کی حیثیت سے اسلام آباد آنے کا خیر مقدم کیا انہوں نے باہمی تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ جان کیری نے کہا کہ ایک مضبوط خوشحال اور جمہوری پاکستان مستحکم اور پرامن علاقے کے قیام کیلئے امریکہ کا اہم حلیف ہے دونوں ملکوں نے اس عزم کو دوہرایا کہ شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا جو علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے دونوں رہنماؤں نے سٹرٹیجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر بھی زور دیا جس سے مضبوط تعاون کی راہیں کھلتی ہیں ۔ جان کیری نے آرمی پبلک سکول پشاور میں سولہ دسمبر کو ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے ضیاع پر افسوس پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے فوجی جوانوں اور شہریوں کی قربانیوں کی تعریف کی اور جامع و ٹھوس انداز میں اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے عزم اور اقدامات کو سراہا ۔انہوں نے دہشتگردوں اور مجرموں کے تمام نیٹ ورک اور پناگاہیں ختم کرنے کے بارے میں پاکستان کی یقین دہانیوں کا بھی خیر مقدم کیا دونوں رہنماؤں نے نظم و نسق میں بہتری ، ترقی کے فروغ اور قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے امور کا جائزہ لیا ۔ جان کیری نے پاکستان کے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے اور بے گھر افراد کی بحالی و امداد کیلئے تقریباً پچیس کروڑ ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ مزید ضروریات پر بھی بات چیت جاری رہے گی ۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر بنائے گئے ورکنگ گروپس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے ورکنگ گروپ کا افتتاحی اجلاس رواں سال ہوگا ۔ انہو ں نے کیری لوگر برمن ایکٹ کے ذریعے تعاون کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مختلف امور پر ورکنگ گروپ طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے ۔ اقتصادی ترقی کے فروغ کے بارے میں سرتاج عزیز اور جان کیری نے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور ورکنگ گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ جان کیری نے پاکستان کی طرف سے منی لانڈرنگ کیخلاف اور دہشتگردوں کو رقوم کی فراہمی روکنے کیلئے مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کیلئے تعاون کا خیر مقدم کیا ۔ دونوں ملکوں نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی اہمیت کو تسلیم کیا مئی 2014ء میں واشنگٹن میں اس حوالے سے سمجھوتے پر ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان نے زور دیا کہ صرف امداد ہی نہیں بلکہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹوں تک رسائی دینا بھی ضروری ہے ۔ دونوں ملکوں نے تیسری امریکہ پاکستان تجارتی مواقع کانفرنس اور پاکستان امریکہ اقتصادی شراکت داری کا ہفتہ منانے کی حمایت کی جس سے تجارت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ انہوں نے امریکہ پاکستان خواتین کونسل کی سرگرمیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور اسلام آباد میں خواتین مرکز کے قیام کا خیر مقدم کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپ کے آئندہ اجلاس میں خواتین کے امور پر خاص طور پر غور کیاجائے گا ۔ انہوں نے خواتین کی معیشت میں شراکت بڑھانے کیلئے ایم او یو طے کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔جان کیری نے پاکستان کی ترقی کیلئے نجی شعبہ کی حمایت کے بارے میں امریکی عزم کی تجدید کی ۔ دونوں رہنماؤں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے بارے میں پاکستان پرائیویٹ سرمایہ کاری اقدام (پی پی آئی آئی )کے سمجھوتوں کا خیر مقدم کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے یو ایس ایڈ کی پاکستان میں نجی بینکوں سے چار نئی شراکت داریوں کا بھی خیر مقدم کیا توانائی کے شعبے کے بارے میں دونوں فریقوں نے ورکنگ گروپ کا جائزہ لیا ۔ پاکستان نے امریکی تعاون کو سراہا اور داسو پن بجلی منصوبے کیلئے عالمی بینک جبکہ قابل تجدید توانائی منصوبوں کیلئے یو ایس ایڈ اور اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (او پی آئی سی )کی طرف سے رقوم کی فراہمی پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکہ نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے اپنے عزم کی تجدید کی یہ منصوبہ پاکستان میں توانائی اور پانی کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہم ہے اور یو ایس ایڈ کی طرف سے دیامر بھاشا ڈیم کا تجزیاتی مطالعہ جاری ہے ۔ دونوں ملکوں نے پن بجلی اور قابل تجدید وسائل سے مزید بجلی گرڈ میں لانے کیلئے تعاون پر بھی اتفاق کیا تعلیم کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلیمی اور تحقیقی ادارے سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق کو فروغ دینگے جس سے اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی دونوں ملکوں نے امریکہ پاکستان یونیورسٹی پارٹنر شپ کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں فل برائٹ پروگرام بھی شامل ہے دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے بارے میں دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ جان کیری نے قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا اور دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ امریکی سکیورٹی تعاون دہشتگردی کیخلاف اقدامات میں معاون رہا ہے ۔ انہوں نے دسمبر 2014ء میں واشنگٹن میں ہونے والے دفاعی مشاورتی گروپ کے 23ویں اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ورکنگ گروپ سکیورٹی مفادات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ دونوں فریقوں نے مضبوط دفاعی شراکت داری کیلئے مشترکہ عزم کی تجدید کی سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ نے ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی سرتاج عزیز نے واضح کیا کہ اچھے اور برے اکثریت پسندوں میں کوئی فرق نہیں کیا جارہا جان کیری نے تمام متشدد انتہا پسندوں کیخلاف موثر کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ کسی ملک کی سرزمین اپنے ہمسائیوں کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے امریکہ اور پاکستان نے امن استحکام اور شفافیت کے مشترکہ عزم کو دوہرایا اور کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی سے درپیش خطرات کا خاتمہ کرکے دم لینگے ۔ دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ کے نامزد دہشتگردوں کیخلاف تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔ انہوں نے انسداد دہشتگردی کے بارے میں ورکنگ گروپ کی کارکردگی پر بھی اطمینان کااظہار کیا اور سرتاج عزیز نے اس ضمن میں امریکی تعاون کو سراہا ۔ دونوں فریقوں نے اس تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ جاری تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے ۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکہ انسانی تباہی کے ہتھیاروں کے مختلف ریاستوں اور غیر ریاستی عناصر تک پھیلاؤ کو روکنے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور وہ اقوام متحدہ کے مقاصد کیلئے مل کر کام کررہے ہیں امریکہ نے پاکستان کی طرف سے برآمدات کے بارے میں معاہدوں پر کنٹرول کیلئے جاری اقدامات کا خیر مقدم کیا ۔ امریکہ کی طرف سے پاکستان کی جوہری سلامتی پر مکمل اعتماد اور آئی اے ای اے کے ذریعے بین الاقوامی برادری سے جوہری سلامتی کے سینٹرل آف ایکسلینس میں تربیتی سرگرمیوں اور جوہری سلامتی کے سربراہ اجلاسوں میں پاکستان کی شرکت کو سراہا گیا ۔ دونوں ملکوں نے فیصلہ کیا کہ سکیورٹی سٹرٹیجک استحکام اور عدم پھیلاؤ کے بارے میں باہمی مذاکرات جاری رہیں گے اس میں دونوں ملکوں کا مفاد ہے ۔ علاقائی تعاون کے حوالے سے جان کیری اور سرتاج عزیز نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پرامن مضبوط خود مختار ، متحد اور خوشحال افغانستان کو انتہائی اہم قرار دیا ۔ جان کیری نے صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سمیت دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کا خیر مقدم کیا ۔ جان کیری نے کہا کہ یہ تعاون افغانستان ، پاکستان بلکہ پورے خطے میں استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔ دونوں ملکوں نے دہشتگردی کو مشترکہ چیلنج قرار دیا اور پاکستان افغانستان سرحد کو مضبوط اور پرامن بنانے کے مشترکہ عزم کو دوہرایا اور کہا کہ انسداد دہشتگردی کے اقدامات عسکریت پسندی کے خاتمے ، دیسی ساختہ بموں کو روکنے کیلئے تعاون ضروری ہے ۔ دونوں فریقوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی تعاون بشمول سرحد پر موثر کنٹرول کیلئے اقدامات کا خیر مقدم کیا ۔ دونوں فریقوں نے افغانستان اور خطے میں پائیدار امن ، استحکام اور ترقی کیلئے افغان قیادت کے عزم اور مفاہمت کے عمل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے نئی افغان حکومت کی طرف سے طالبان اور تمام مسلح گروپوں سے سیاسی ذرائع سے اختلافات طے کرنے کی اپیل کا خیر مقدم کیا ۔ سرتاج عزیز نے اس عزم کو دوہرایا کہ پاکستان امن اور مفاہمت کیلئے افغان حکومت کے اقدامات میں تعاون جاری رکھے گا ۔ دونوں فریقوں نے اقتصادی اور علاقائی استحکام کیلئے افغانستان کے قومی اقدامات میں تعاون پر زور دیا امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے رواں سال کے دوران ایشیا ، استنبول عمل کے تحت پانچویں وزارتی اجلاس کی میزبانی کا خیر مقدم کیا اور اس ماہ کے شرو ع میں افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈنیشن اتھارٹی کے اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے علاقائی امن و خوشحالی کیلئے پاک بھارت باہمی تعلقات میں بہتری پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ تعاون سرحد کے دونوں اطراف شہریوں کے لئے مفید ہوگا سرتاج عزیز اور جان کیری نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل مدت اور مضبوط پارٹنر شپ کے عزم کو دوہرایا اور کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہی نہیں بلکہ علاقے میں امن استحکام اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے ۔ پاکستان اور امریکہ نے جمہوریت ، انسانی حقوق ، آزادیوں اور بین الاقوامی قانون کے احترام کا عزم کررکھا ہے دونوں رہنماؤں نے اس عزم کو دوہرایا کہ اس شراکت داری کو مزید بڑھایا ا ور مضبوط بنایا جائے گا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 14 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا، مصباح الحق،آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے کے لئے ابھی بہت وقت ہے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس ... مزید
-
ورلڈ کپ کی تیاری،قومی ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع
-
ورلڈکپ 2015 میں کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا کے استعمال اور اہل خانہ کو ساتھ لے جانے پر پابندی
-
جویریہ کی133 رنز کی ناقابل شکست اننگز، پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو آخری ون ڈے میں 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا، ثناء میر 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ، اتاپتو کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں، 7 سالہ ... مزید
-
پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا
-
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہوگی،سراج الحق،تحریک انصاف چوکوں اور چوراہوں کی بجائے مذاکرات کی میز پر آئے ا،حکومت بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کا وعدہ پورا ... مزید
-
شہباز شریف نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی منظوری دے دی ، ساڑھے 18 کلو میٹر طویل میٹرو بس منصوبہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہاراں تک بنے گا، تقریباً 12 کلومیٹر منصوبہ ایلیویٹڈ ہوگا،30 ارب روپے ... مزید
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مدارس کی رجسٹریشن اور چھانٹی کا عمل مکمل کرلیا گیا، دیوبندی 193‘ بریلوی 118‘ اہلحدیث 9 اور اہل تشیع کے 9 مدارس شامل، ان مداس میں دیوبندی ... مزید
-
20 جنوری کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق ہوگی ، چیئرمین واپڈا ،نہروں کی بندش کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ، وزیراعظم 2015-16ء میں لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ، ... مزید
-
سمندر پار پاکستانی خیبر پختونخوا میں سکولوں کی نامکمل سہولیات کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کیلئے تعمیر سکول پروگرام کے تحت دل کھول کر عطیات بھجوائیں ،پرویز خٹک،یہ جہالت کے اندھیرے مٹانے کیلئے بہترین ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو بری کردیا
-
ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے روکنے کیلئے حکومت قانون سازی کیلئے تیار ہے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، پرویز رشید
-
زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظور،سابق صدر پر چیئرمین سٹیل ملز سے 4 کروڑ روپے لینے کا مبینہ طور پر الزام
-
بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن سنتوش کمار کی رکنیت بحال،سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو معاملے کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم
-
قومی اسمبلی، پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جاکھرانی کے امیگریشن ترمیمی بل 2014ء بل پر حکومت و اپوزیشن جماعتوں میں شدیدبحث، سپیکر نے بحث کے دوران معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا، ... مزید
-
ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شدید احتجاج‘ نئے صوبے بنانے کا مطالبہ
-
عمران خان کے دھرنے سے پہلے ہی جوڈیشل کمیشن پر معاملات طے ہوجائیں گے ،عبدالقادر بلوچ ،دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی اس سال کے اخر تک شمالی وزیرستان ... مزید
-
ان وزراء کیخلاف ایکشن لیا جائے گا جو ایوان میں نہیں آئینگے ، مرتضی جاوید عباسی، ایوان کی کرسی کمزورنہیں، پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ وقفہ سوالات میں وزراء غیر حاضر تھے اور رولز ... مزید
-
حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو22،22 بارسزائے موت سنائی گئی،ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر Iنے ایک مجرم کو عمر قید کی سزا بھی سنائی، پراسیکیوشن اور پولیس دہشت گردی کے ... مزید
-
طویل خشک سالی کے بعدجڑواں شہروں سمیت لاہور،مظفرآباداورملک کے دیگرشہروں میں ہلکی بارش،ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری ،آئندہ 24گھنٹوں میں مزیدبارش کاامکان
-
کراچی،پولیس مقابلے کے دوران القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک
-
بجلی کا بریک ڈاؤن، بلوچستان کے 16اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت گذشتہ چھ سال کی کم ترین سطح45 ڈالر پر آگئی ، خام تیل کی قیمت40ڈالر فی بیرل تک گرنے کی صورت خام تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ
-
بھارت ،زہریلی شراب پینے سے 17افراد ہلاک
-
امریکہ‘ فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ٹوئٹر، یوٹیوب اکاو نٹ ہیک کرلئے گئے،ہیکرز نے کئی ایسے ٹوئٹ بھی کیے ہیں جن میں درجنوں امریکی فوجی افسران کے ٹیلی فون نمبر، ای میل ایڈریس اور رہائشی پتے موجود ہیں
-
امریکہ انسدادِ دہشت گردی پر سربراہی اجلاس بلائے گا،مجوزہ اجلاس 18 فروری کو منعقد ہوگا جس میں امریکہ کے تمام اتحادی ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا‘ایرک ہولڈر
-
محمود عباس کا ترک صدارتی محل میں شاہانہ استقبال،سوشل میڈیا میں ایردوآن پر ترکی کی جدیدیت سے انحراف کا الزام
-
کیمرون،فوجی اڈے پر حملہ کرنیوالے 143بوکو حرم جنگجو ہلاک ،جھڑپوں میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک
-
سنندا کیس: ششی تھرور اورمہر تارڑ کی دبئی ملاقات سے مزید الجھ گیا
-
اسرائیل: دو مسلم خیراتی اداروں پر پابندی، رضا کار گرفتار،خیراتی ادارے دہشت گردوں کی مالی امداد کرتے تھے: پولیس ترجمان
-
امریکہ کا آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے 25 کروڑ ڈالرامداد کا اعلان ،طالبان ، حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ دنیا بھر کیلئے خطرہ ہیں،دہشت گردوں میں تفریق نہیں ہونی چاہیے،جان کیری،پاک بھارت کشیدگی پر امریکا ... مزید
-
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی فوجی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری ،قومی لائحہ عمل پر پیشرفت اور جلد عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،نوازشریف، ... مزید
-
آرمی پبلک اسکول پشاورپرحملے میں ملوث 5ملزمان افغانستان میں گرفتار ،ملافضل اللہ کا نام دہشتگردوں کی عالمی فہرست میں شامل
-
کراچی،راولپنڈی،سکھر،فیصل آبادمیں مزید7دہشت گردوں کوپھانسی دے دی گئی ،سزائے موت پانے والوں میں پرویز مشرف پر حملے کے مجرم،منسٹری آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر،پولیس اہلکاروں، وکیل کے قاتل اور کالعدم تنظیم ... مزید
-
تحریک انصاف کا 18 جنوری سے مختلف شہروں میں دھرنا کنونشنز منعقد کرانے کا اعلان،دھرنا کنونشنز سے عمران خان خطاب کریں گے، شیریں مزاری
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات،آپریشن ضرب عضب، افغانستان میں دہشت گردوں کے سرحد پر ٹھکانے ختم کرنے ، انٹیلی جنس شیئرنگ موثر بنانے سمیت پاک امریکہ ... مزید
-
پاکستان نے افغان سرحد سے ملحقہ قبائلیوں میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پر آمادگی ظاہر کی ہے، امریکہ،امریکہ شمالی وزیرستان اور وفاق کے زیر انتظام دیگر قبائلی علاقوں میں تعمیر نو کے ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان،17 جنوری کو لاہور سے مظاہروں کا آغاز، شہر شہر مظاہرے ہونگے،ڈاکٹر توقیر شاہ کی ڈبلیو ٹی او میں تقرری کے خلاف دستخطی مہم شروع کر دی گئی، بہت ... مزید
-
چوہدری نثار کی خیبرپختونخواہ حکومت کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات،مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، ملک نہایت نازک حالات سے گزر رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں متحد اورقومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی ... مزید
-
”جان کیر ی کا دورہ پاکستان“بھارت کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی فہرست امریکہ کے حوالے ، لکھوی سمیت دیگر دہشت گردوں کو سزا دلوانے کیلئے پراسکیوشن نظام پر کیری کے تحفظات ،پاکستان نے بہتری لانے کی یقین ... مزید
-
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ،وزارت داخلہ کی سیکورٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن اوراسلحہ کی تصدیق کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات
-
اقلیتوں کے مختلف معاملات کی سماعت کے دوران اقلیتی کوٹہ بارے کے پی کے حکومت اور پشاور چرچ متاثرین کومعاوضے کی عدم ادائیگی پر وفاقی حکومت سے جواب طلب،سپریم کورٹ کا ہندومیرج سرٹیفکیٹ میں ترمیم نہ کرنے ... مزید
-
کسی ریاستی معاملے میں عدم شفافیت پر ہم سے رجوع کیاجائیگاتواس کاآئین وقانون کے مطابق فیصلہ دیناہماری آئینی ذمہ داری ہے ،جسٹس ثاقب نثار،عدالت نے توصرف یہ دیکھناہے کہ بولی شفاف طریقے سے لگائی تھی ... مزید
-
نیلم جہلم پاورپراجیکٹ مارچ 2016تک مکمل کرلیا جائے گا ، ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹ محمد زبیر،اب تک 137ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں تاہم مکمل ہونے تک 274عشاریہ 882ارب روپے خرچ ہوں گے ،سینٹ قائمہ کمیٹی کشمیرامو ر کو ... مزید
-
امریکی قونصلیٹ پر حملے کے ملزم ذوالفقار کی پھانسی امریکی خواہش پر ہوئی ، امریکی وزیرخارجہ کے دورہ کے موقع پرباور کرایا گیا کہ پاکستان دہشت گردوں کیخلاف ٹھوس اقدامات کررہا ہے ،امریکی صحافی ڈینئل ... مزید
-
پاکستان جموں و کشمیر میں درپردہ جنگ کی حمایت کررہا ہے، بھارتی آرمی چیف
-
بچوں سے اظہار یکجہتی،عمران خان(آج) اور وزیراعظم ایک دو روز میں آرمی پبلک سکول پشاور جائیں گے،عمران خان پہلے روز جانا چاہتے تھے مگر فوجی حکام نے روک دیا،نعیم الحق کا دعویٰ
-
پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی آرڈیننس تیار کرلیا، دہشت گردی کی حمایت میں بیان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مخالفت کرنا جرم ہوگا
-
موبائل فون کمپنیوں کو 10کروڑ صارفین کی بائیومیٹرک نظام سے تصدیق کے لیے 14اپریل کی ڈیڈلائن، اس کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمز کو بلاک کردیا جائے گا،ذرائع وزارت داخلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.