پاکستان جموں و کشمیر میں درپردہ جنگ کی حمایت کررہا ہے، بھارتی آرمی چیف

بدھ 14 جنوری 2015 08:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء)بھارتی آرمی چیف جنرل دلبرسنگھ نے کہا ہے کہ اپنے سرحدی علاقوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کے بجائے جموں و کشمیر میں درپردہ جنگ کی حمایت کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل سہاگ کا کہنا تھا کہ فوج نے گزشتہ سال 104 دہشت گردوں کا اثرورسوخ ختم کیا۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر ہڑتال کی خلاف ورزیوں کے باعث بڑے پیمانے پر سرحد پار بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم پاکستان کو ان ہلاکتوں پر کوئی تشویش نہیں اور مسلسل جموں و کشمیر میں درپردہ جنگ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ۔